سوات (سوات نیوز)الفلاح ارگنائزیشن اسلامپور کے زیر نگرانی جنسی تشدد اور ہراسانی کے بارے میں تربیتی سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔ سیمینار میں پاکستان کے اندر جنسی تشدد اور ہراسمنٹ جیسے واقعات پر آواز فاونڈیشن پاکستان اور اُجالا نیٹ ورک کا ریسرچ بھی پیش کیاگیا۔ سیمینار میں مختلف ڈیپارٹمنٹ سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ سروے رپورٹس اور پریزنٹیشن بھی شرکاء کے سامنے پیش کئے گئے۔ تمام شرکاء نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار خیال کیااور اسکے روک تھام کے بارے میں لائحہ عمل تیار کیا گیا۔ سیمینار میں یوتھ، علاقائی مشران، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور دیگر بااثر افراد نے شرکت کی۔ تمام شرکاء نے خواتین اور بچوں کے حقوق کے بارے میں حکومت کو چارٹر اف ڈیمانڈ پیش کیا اور اپنے اپنے دستخط ثبت کئے، سیمینار سے الفلاح تنظیم کے صدر رحیم بہادر اور جنرل سیکرٹری ضیاء الدین نے خطاب کیا۔
590 total views, 2 views today