سوات(سوات نیوز)ملک بھر کی طرح سوات میں بھی کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ سوات میں۔گزشتہ روز ایک اور شخص جاں بحق ہوگیا، جس کے بعدکورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 108ہوگئی۔ محکمہ صحت کےترجمان کورونا وائرس ارشد جمال کے مطابق مزید تین افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد3507 ہوگئی۔ مزید ایک شخص صحت یاب ہوگیا جس کے ساتھ صحت یاب افراد کی تعداد3314ہوگئی۔ اس وقت سوات میں کورونا وائرس سے متاثرہ فعال مریضوں کی تعداد 85 ہے اور 391 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ نتائج کا انتظار ہے۔ ڈاکٹر ارشد جمال نے عوام سے اپیل کی یے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں تاکہ اس بیماری سے بچا جاسکیں۔
684 total views, no views today
Comments



