کالام ، سول اسپتال کالام کی ایل ایچ وی میٹرنٹی روم کو تالہ لگا کر سیر سپاٹے اور گرم موسم کا لطف اٹھانے شہر کی طرف نکل پڑی، مریض خواتین بے یار و مددگار۔ اسپتال کا دروازہ تکتے رہ گئے۔ انتظامیہ خاموش تماشائی۔اعلی حکام سے نوٹس کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق سوات کی وادی کالام کے سول اسپتال میں ایل ایچ وی ڈاکٹر نے میٹرنٹی روم کو تالہ لگا گر سرد موسم سے شہر کی طرف بھاگ نکلی۔ خواتین مریض اسپتال کے دروازے تکتے رہ گئے۔ انتہائی سرد موسم میں مریض دور دراز علاقوں سے اسپتال کے چکر کاٹتے کاٹتے تھک گئے۔ لیکن ایل ایچ وی گدھے کے سر سے سینگ کی طرح غائب۔ ایک مریض کے ساتھ آئے ہوئے کس کے رہائشی نصیراللہ نے میڈیا کو بتایا کہ ایل ایچ وی خاتون کو سول اسپتال کالام کے میڈیکل آفیسر کی آشیرباد حاصل ہے۔ دی ایچ او اور دی سی سوات نوٹس لیں۔
522 total views, no views today


