سوات(سوات نیوز)پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ بار ایسوسی ایشن سوات کے بارروم میں مالاکنڈ ڈویژن کے تمام ڈسٹرکٹ اور تحصیل بارز ایسوسی ایشن کے صدور اور جنرل سیکریٹری صاحبان کا اجلاس پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ بار ایسوسی ایشن کے صدر شمشیر علی خان (میرخانخیل) ایڈووکیٹ کے زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔
صوبائی بار کونسل خیبرپختونخوا کے ہدایات اور پشاور ہائی کورٹ پشاور، کے فیصلے کے روشنی میں جس کے تحت ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے اپنے فنڈ سے 25 لاکھ روپے ڈسٹرکٹ اور تحصیل بار ایسوسی ایشن میں ممبر سازی کے بنیاد پر کرونا فنڈ وکلاء کیلئے دیا جائے اس سلسلے میں پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ بار ایسوسی ایشن نے گزشتہ ہفتے جنرل باڈی میٹینگ کے اجلاس میں قرارداد کی منظوری دی گئی تھی۔
پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ بار ایسوسی ایشن کے صدر شمشیر علی خان (میرخانخیل) ایڈووکیٹ نے تمام اضلاع کو کرونا فنڈ کے چیک متعلقہ صدور اور بعض کے نمائندگان کو حوالہ کئے صدر صاحب نے اجلاس کو بتایا کہ کم وسائل کے باوجود صوبہ خیبر پختونخوا میں سب سے پہلے پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ بار ایسوسی ایشن نے 25 لاکھ روپے کی خطیر رقم مالاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع کے بار ایسوسی ایشن کے چیک وکلاء میں تقسیم کئے جس کا سہرا مالاکنڈ ڈویژن پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ بار ایسوسی ایشن کے وکلاء کے سر پر ہیں۔
940 total views, no views today



