مینگورہ، مینگورہ ٹریفک اہلکاروں نے عوام کے بے عزتیاں شروع کردی ،گھریلوں جھگڑوں کا سارا نزلہ عوام پر نکالا جانے لگا ،گزشتہ روز قمبر بائی پاس ڈیوٹی پر مامور ٹریفک اہلکاروں نے امانکوٹ کے رہائشی شخص کو بلاوجہ روک کر تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ گھنٹوں تک گالی گلوچ بھی کرتے رہے سوات میں ٹریفک کا ایک منظم ادارہ کام کر رہا ہے جس میں سفارش اور پچھلی دروازوں سے آنے والے اہلکاروں نے اس ادارے کے ساکھ کو نقصان پہنچانا شروع کردیا ہے ضلعی پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں نے جہاں پولیس کیلئے لا متناہی قواعد و ضوابط بنا کر کارکردگی کو بہتر بنانے کی کوشش کی ہے کہ وہاں پر ٹریفک اہلکاروں نے پولیس ڈیپارٹمنٹ کو بدنام کرنا شروع کردیا ہے واضح رہے کہ گزشتہ روز قمبر بائی پاس پر ڈیوٹی پر مامور ٹریفک پولیس اہلکار محمد ذکریا نے واضح الفاظ میں اور باآواز بلند گالیاں گلوچ شروع کردی جس کے وجہ سے آس پاس کھڑی گاڑیوں میں موجود افراد اور خواتین نے انہیں روکنے کی کوشش کی مگر متعلقہ اہلکار گھنٹوں تک گالیاں دیتے رہے ضلعی پولیس کے اعلیٰ عہدیداران سے مذکورہ شخص نے اپیل کی کہ ایسے اہلکاروں کو فوری طورپر انکوائری کی عمل سے گزارا جائے تاکہ مزید شریف شہریوں کا جینا محال نہ ہو ۔
576 total views, no views today


