سوات(سوات نیوز)وادی سوات کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ضلع سوات کے حسین وادیوں مالم جبہ اور کالام کے ہوٹلز فل ہوگئے ہیں، پاکستان میں مسلسل جمعہ ،ہفتہ اور اتوار کے روز مسلسل تین چھٹیوں کی وجہ سے وادی کالام اور مالم جبہ کے ہوٹلز مکمل طور پر مہمانوں سے بھر گئے ہیں، جمعرات او ر جمعہ کے روز ہوٹلز میں بکنگ نہیں ہوئی ، جس کی وجہ سے سیاحوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ سیاح دسمبر کے یخ بستہ ہواوں او ر برفباری سے لطف اندوز ہونے کیلئے سوات کے سیاحتی مقامات کو پہنچ گئے ہیں،جہاں وہ نقطہ انجماد سے کم درجہ حرارت میں سیاحتی مقامات سے لطف اندوز ہورہے ہیں ۔
1,219 total views, no views today
Comments



