سوات(سوات نیوز) امیر جماعت اسلامی ضلع سوات حمید الحق نے کہا کہ ناتجربہ کار حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے لا لڑکھڑا کردیا ہے، غریب عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں، حکمران عوا م کو سہولت دینے کے بجائے مافیا زکے جیب بھروا رہے ہیں جماعت اسلامی حکمرانوں کو ملک مزید تباہ کرنے نہیں دیگی، جماعت اسلامی ہی اس ملک کو مشکلات سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے ضلع بھر میں مختلف اجتماعات، میٹنگز اور وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا گیا، موجودہ حالات میں جماعت اسلامی کی علاوہ عوام کی کوئی پرسان حال نہیں، جماعت اسلامی حقیقتا عوام کی آواز بن کر نااہل حکمرانوں کے خلاف میدان میں ہے، ان شاء اللہ جماعت اسلامی نااہل حکمرانوں کو گھر بھیج کر دم لیگی۔
760 total views, no views today



