کبل،کبل پولیس کی کارروائی ،سیاہ سورے سے اغوا شدہ لڑکی برآمد ،عدالت میں پیشی کے بعد لڑکی کو دارالامان بھیج دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق 31دسمبر 2014 کو نصیب ذادہ وغیرہ نے مسماۃ ثمینہ دختر خونہ گل سکنہ سیاہ سورے کو اغوا کردیا تھا لڑکی کے والد نے ملزمان نصیب ذادہ وغیرہ کے خلاف رپورٹ درج کی تھی
گذشتہ روز کبل پولیس کے تفتیشی افسر مشرف خان نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو برامد کرکے جوڈیشل مجسٹریٹ کے عدالت میں پیش کی عدالت نے قانونی کارروائی کے بعد مسماۃ ثمینہ کو دارالامان سوات میں داخل کرانے کے احکامات جاری کئے جبکہ پولیس مزید تفتیش میں مصروف ہیں ۔
288 total views, no views today
Comments


