مینگورہ ، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر سوات فضل جلیل اور سپرنٹنڈنٹ محمد حسین اپنا مدت ملازمت پورا کرکے ریٹائرڈ ہوگئے ، اس سلسلے میں گزشتہ روز محکمہ خزانہ سوات کے اہلکاروں نے انکے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا جس میں محکمے کے آفیسروں اور اہلکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر خطاب پر کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کمپٹرولر آف اکاونٹس سوات فضل وہاب خان نے ریٹائرڈ ہونیوالے اہلکاروں کو اپنے طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ دوران ملازمت انکی یادیں ہمیشہ ساتھ رہے گی انہوں نے محکمے کے اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ اپنے فرائض ایمانداری سے ادا کرتے ہوئے اپنے کاموں کے سلسلے میں آنیوالے ملازمین کیساتھ خندہ پیشانی سے پیش آئے اور انکے ہر جائز کام کو ترجیحی بنیادوں پر کریں ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریٹائرڈہونیوالے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر فضل جلیل اور سپرنٹندنٹ محمد حسین نے الوداعی پارٹی کے انعقاد پر محکمے کے اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ محکمے کے ساتھیوں کے خلوص اور محبت کو زندگی بھر یاد رکھیں گے تقریب سے یوسف خان ، ناصر خان اور محمد اسحاق نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر ریٹائرڈ ہونیوالے اہلکاروں کو تحائف بھی دےئے گئے۔
600 total views, no views today


