سوات(سوات نیوز)سابق صوبائی وزیر تعلیم، ضلع ناظم سوات اور والی سوات کے پوتے شہزادہ میاں گل اسفندیار امیر زیب کی تیرہویں برسی آج منائی گئی، شہزادہ اسفندیار امیر زیب کو 28دسمبر2007کواس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ انتخابی کمپین پر تھے منگلور کے علاقہ میں ان کی گاڑی پر بم دھماکہ ہوا جس میں وہ دیگر ساتھیوں سمیت شہید ہوئے تھے۔
میانگل اسفندریا امیر زیب ن لیگ کے حکومت میں صوبائی وزیر تعلیم تھے ۔ جبکہ مشرف کے دور حکومت میں وہ بلدیاتی الیکشن میں ضلعی ناظم کامیاب ہوئے ۔ اج ان کی 13 ویں برسی منائی گئی ۔ان کی برسی کے موقع پر ان کے بلند درجات کے لئے قران خوانی کی جائیگی۔
835 total views, 2 views today
Comments