مینگورہ، پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر شمشیرعلی خان ایڈووکیٹ اورجنر ل سیکرٹری روح الامین لالا نے کہاہے کہ پارٹی کی صوبائی قیادت کی ہدایت پر ہم نے باہمی مشاورت کے بعدضلعی کابینہ تشکیل دی جس کی بعدمیں صوبائی قائدین نے توثیق بھی کردی اوراس کابینہ کوپاکستان پیپلز پارٹی ضلع سوات کے تمام کارکنوں،جیالوں،پیپلز یوتھ،پیپلزسٹوڈنٹس اورپیپلزلائرزنے بخوشی قابل قبول کیا مگر کچھ عرصہ قبل ٹکٹ کی خاطرپارٹی میں شامل ہونے والے دوست محمدخان نامی شخص اوران کے بھانجے سلیم خان نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے متوازی تنظیم کا اعلان کرکے پارٹی کو انتشارکا شکار بنانے کی ناکام کوشش کی ہے،سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی پی پی کے اندرتمام تر فیصلے مشاورت کے ساتھ ہوتے ہیں اورہماری کابینہ کا فیصلہ بھی پارٹی آئین کے مطابق کیا گیا مگر ماموں بھانجے نے اس کی مخالفت کرکے پارٹی قواعد کی کھلی خلاف ورزری کی،انہوں نے کہاکہ کچھ عرصہ پہلے اسی روش پر دوست محمدخان کو شوکازنوٹس بھی دیاگیاتھا جس کی موصوف نے وضاحت نہیں کی بلکہ الٹا اپنے بھانجے کو آگے لاکرخودساختہ اور متوازی تنظیم بنائی جس پر ان کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں،انہوں نے کہاکہ صوبائی قیادت اورضلعی کابینہ کی مشاورت سے دوست محمدخان،سلیم خان،تاج محمدخان،افضل خان،فاروق اوران کے دیگرہم خیال افرادکا آج کے بعدپیپلزپارٹی کے ساتھ کسی قسم کا تعلق نہیں رہا اوراگر اس کے باوجود بھی ان افرادنے پی پی پی کے نام پر پروگرام کئے تو وہ جعلی ہوں گے،پریس کانفرنس میں ممتازخان،اقبال حسین بالے ودیگراراکین سمیت پی ایس ایف،پیپلزیوتھ ارگنائزیشن اورپیپلزلائزرفورم کے عہداروممبران بھی موجود تھے۔
690 total views, no views today


