سوات(سوات نیوز)چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ عوامی مفادات پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، خود کو عوامی خدمت کیلئے وقف کررکھاہے، اوربلاتفریق عوامی خدمت میرامشن ہے موجودہ حکومت نے لوگوں کو ان کی دہلیز پر سہولیات فراہم کرتے ہوئے جو اقدامات اٹھارکھی ہے اس کی دوررس نتائج برآمد ہورہے ہیں، عوامی حکومت کو جب تک عوامی حمایت حاصل ہے، اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے کوئی بھی حکومت ختم نہیں کرسکتی، حکومت کو ختم کرنے کاجوخواب اپوزیشن دیکھ رہاہے ان کے لئے عرض ہے کہ خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں ہے جبکہ زمینی حقائق اپوزیشن کے خوابوں کے برعکس ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر عوامی وفود سے باتیں کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ عوامی مفادات عزیز ہیں جس پر کوئی سودے بازی نہیں کی جائیگی، قانون سب کے لئے برابرہے، کوئی بھی قانون سے بالاترنہیں ہے، ترقی اورخوشحالی کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے، ترقی اور خوشحالی کے نئے دورکاآغازہوچکا ہے سوات کی ترقی پراربوں روپے خرچ کی جارہی ہے، ترقیاتی منصوبوں کی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا، سرکاری دفاترمیں تعینات سرکاری افراد عوام کے خادم ہیں ان کی خدمت کو اپنافرض سمجھاجائے، عوام سے تعاؤن نہ کرنیوالے اورلوگوں کی کاموں میں رکاوٹ پیداکرنے والے سرکاری لوگوں کیلئے سوات میں کوئی جگہ نہیں ہے، عوام کیلئے مسائل پیداکرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی، انہوں نے کہا کہ سوات کی ترقی اورعوام کی خوشحالی پر حکومتی توجہ مرکوز ہے، جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے سوات میں ترقیاتی انقلاب برپاہوگا، خپل وزیراعلیٰ نے سوات کی ترقی کیلئے اربوں روپے منظور کی ہے۔ صحت وتعلیم، سڑکوں کی تعمیر، واٹرسپلائی، بجلی اورگیس کے منصوبوں پرتیزی کیساتھ کام جاری ہے، عوام حکومتی کارکردگی سے مطمئن ہیں،انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو زندگی کی تمام بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کررہی ہے اور اس مقصد کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارکردگی کی بنیاد پر عوام نے دوسری بار تحریک انصاف پراعتماد کیاہے آج بھی لوگ تحریک انصاف کی کارکردگی سے مطمئن ہیں جس کا واضح ثبوت لوگوں کی تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکرناہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے صوبے کے دیگرعلاقوں کیساتھ ساتھ سوات کی ترقی اورکوشحالی پرتوجہ مرکوز کررکھی ہے۔ اوراس مقصد کیلئے خپل وزیراعلیٰ محمودخان نے اربوں روپے منظورکی ہے۔
562 total views, 2 views today