سوات ( سوات نیوز) آفاق کے ریجنل انچارج شعیب خان نے کہا ہے کہ آفاق انسائیکلو پیڈیا کے زیر اہتمام ذہنی آزمائش کے اس مقابلے کا مقصد طلبہ و طا لبات میں مطالعہ کا شوق پیدا کرنا اور آفاق انسائیکلو پیڈیا کے ذریعے بچوں کوصحیح اور تاریخی معلومات فراہم کرنا ہے مقابلے میں جن بچوں نے حصہ لیا انہوں نے بہت محنت کی تاہم مقابلے میں کسی ایک کو تو جیتنا ہی ہوتا ہے اس لئے ہار جیت اپنی جگہ لیکن اصل چیز مقابلہ ہوتا ہو جو ان بچوں نے خوب کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے آفاق انسائیکلو پیڈیا کے زیر اہتمام ہونے والے زہنی آزمائش کے مقابلے میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں تقسیم انعامات کی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کیا،واضح رہے یہ مقابلہ ملاکنڈ ڈویژن کی سطح پر کیا گیا اور اس مقابلے میں درجنوں سکولوں کے طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔نتائج کے مطابق دی نالج فورٹ سکول اینڈ کالج کی دو طالبات کلثوم سمیع اور خوشبو نے اجتماعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ دوسر پوزیشن دی لرننگ ویلج سکول کوٹلئی کے طلبہ اور تیسری پوزیشن جمیل پبلک سکول اینڈ کالج مینگورہ کے طلبہ نے حاصل کی تقرب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سی اینڈ ڈبلیو کے ایس ڈی او شبیر خان نے کہا کہ آفاق انسائیکلو پیڈیا نے طلبہ و طالبات میں تاریخی و سائنسی معلومات فراہم کرنے کا جو طریقہ اپنایا ہے وہ قابل تحسین ہے آفاق انسا ئیکلوپیڈیا کی ان چھوٹی چھوٹی کتابوں میں بہترین اور مستند معلومات ہوتی ہیں جو ان بچوں کیلئے انتہائی مفید ثابت ہوتی ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دی نالج فورٹ سکول کے ڈائریکٹر محمد نعیم اللہ نے کہا کہ آفاق طلبہ طالبات کو اسلامی تاریخی سائنسی اور مسلمان سائنسدانوں، حکمرانوں کی معلومات فراہم کر کے ان کو مسلمانو ں کی تاریخ سے جو آگاہی دے رہا ہے ہم اس کام پر آفاق انسائیکلو پیڈیا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ تقریب کے آخر میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں ا نعامات تقسیم کئے گئے۔
18 total views, 2 views today