سوات (سوات نیوز) کالام شاہی گراونڈ میں سنو کبڈی کا اہتمام، 6مقامی ٹیموں نے حصہ لیا سیاح بھی محضوظ ہوئے، سوات میں برف باری اور اس میں سنو کبڈی عجیب لگے گا لیکن یہ عجیب کھیل کالام میں گزشتہ تین سالوں سے کھیلا جاتا ہے پچھلے سال کی طرح امسال بھی ڈسٹرکٹ یوتھ کے زیر اہتمام سنو کبڈی کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی ٹیموں نے بھر پور حصہ لیا کبڈی دیکھنے کیلئے مقامی لوگوں کی بڑی تعدا دکے ساتھ سیاح بھی موجود رہے ایک سیاح نے ٹورنامنٹ کے حوالے سے کہا کہ برف میں کبڈی اور بارش بھی ہوں عجیب لگ رہا ہے کالام خوبصورت علاقہ تو ہے اس کے ساتھ یہاں کے لوگ تندرست اور جفاکش بھی ہے کہ برفباری میں کبڈی کھیلتے ہیں میں تو پورے ملک کو پیغام دونگا کہ ٹھنڈ میں بھی کالام کا چکر لگائیں اور کبڈی کا میچ دیکھیں ٹورنامنٹ ارگنائزرعزیز کالامی اور سوات یوتھ ڈسٹرکٹ افیسر ارشاداللہ خان نے کہا کہ دو دن فیسٹول جاری رہے گا ہمارا مقصد ہے سیاحت فروغ پائیں اور سیاح سوات کالام کا رخ کریں۔
1,160 total views, 2 views today