سوات(سوات نیوز)منگورہ گمبت میرہ میں رات کے ساڑے تین بجے سلنڈر پھٹنے کی اطلاع موصول، 6 افراد شدید زخمی، ریسکیو 1122 کے مطابق ان کی میڈیکل ٹیم نے تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے سنٹرل ہسپتال سیدو شریف منتقل کر دیا بعد ازاں 3 شدید زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ایچ ایم سی پشاور منتقل کر دیئے گئے۔ زخمیوں میں چار بچے ایک مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔
830 total views, 2 views today
Comments