سوات(سوات نیوز ڈاٹ کام ) یکم جنوری 2021ء سے وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن نے ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کے لیے نیا کرایہ نامہ جاری کردیا ہے۔ سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ یادداشت کے مطابق ملاکنڈ ڈویژن میں ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 113 روپے مقرر کی گئی ہے۔ نئے کرایہ نامہ میں مینگورہ سے پشاور فلائنگ کوچ کا کرایہ 220 روپے مقررکیا گیا ہے۔ ایئر کنڈیشن کوچ کا کرایہ 255 روپے، عام بس کا کرایہ 194 روپے اور آرام دہ بس کا کرایہ 212 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ نئے جاری کردہ کرایہ نامے کے مطابق مینگورہ سے کانجو فلائنگ کوچ کا کرایہ پانچ روپے، مینگورہ سے منگلور 13 روپے، مینگورہ سے کبل 13 روپے، مینگورہ سے ناگوہا 28 روپے، مینگورہ سے پانڑ تین روپے، مینگورہ سے شگئی چھے روپے اور مینگورہ سے سنگوٹہ 10 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ مینگورہ سے مٹہ 28 روپے، مینگورہ سے سخرہ 38 روپے، مینگورہ سے ملم جبہ 54 روپے، مینگورہ سے کالام 124 روپے جب کہ کالام سے مٹلتان 15 روپے کرایہ مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح مینگورہ سے مردان 137 روپے، مینگورہ سے پیر بابا 99 روپے، مینگورہ سے الپوریئ 83 روپے، مینگورہ سے تیمر گرہ 111 روپے اور مینگورہ سے سخاکوٹ 90 روپے فلائنگ کوچ کا کرایہ مقرر کیا گیا ہے۔یادداشت میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں اور مدارس کے طلبہ، معزور افراد اور 60 سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں سے 50 فیصد کرایہ وصول کیا جائے گا۔
1,116 total views, 2 views today