سوات ، ضلع سوات کے تمام کالج ایسو سی ایشن نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ کالج اساتذہ کے اپ گریڈیشن فی الفور پورا کیا جائے ، ان خیالات اظہار ایسو سی ایشن کے رہنما عنایت اللہ خان میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی اساتذہ کے اپ گریڈیشن حکومت نے کردی ہے لیکن کالج اساتذہ کو نظر انداز کیا گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے 2005 میں کالج اور یونیورسٹی اساتذہ کی ون سٹیپ پروموشن کا اعلان کیا تھا جس میں یونیورسٹی اساتذہ کو تو یہ اپ گریڈیشن مل گئی لیکن کالج اساتذہ کو نظر انداز کیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ایس ایس ٹی اور کلرک برادری کی اپ گریڈیشن کی ہے یہ ایک خوش آئندہ بات ہے ، انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ون سٹیپ پروموشن کالج اساتذہ کا حق ہے اور موجودہ حکومت کالج اساتذہ کایہ حق پورا کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں اور ان کو پوری طور پر ون سٹیپ پروموشن دیا جائے ۔
668 total views, no views today


