مینگورہ، قومی وطن پارٹی کے زونل چیئرمین فضل رحمان نونو نے کہا ہے کہ عمران خان نے دھرنا دیتے وقت سول نافرمانی کا ناقص فیصلہ کرتے ہوئے بجلی بل جمع نہ کرانے کااعلان کیاتھا جس کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنوں سمیت دیگرلوگوں نے بھی بجلی کے ماہانہ بل جمع کرانے کا سلسلہ بند کردیا مگردوسری جانب عمران خان نے خوداورپی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی نے بل جمع کرادئے جس کے بعد جن لوگوں نے بل جمع نہیں کئے تھے واپڈاوالے انہیں جرمانے سمیت بل ارسال کرنے لگے جبکہ بہت سے لوگوں کے میٹر بھی اتار کرلے گئے اوراب وہ لوگ یاتوجرمانوں سمیت بل جمع کرانے اوریا میٹردوبارہ لگوانے کیلئے واپڈدفاتر کے چکرلگانے پرمجبورہیں،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان کے اعلان اورناقص فیصلوں نے ان غریب صارفین کو شدیدپریشانی میں مبتلا کررکھا ہے جن کا اب کوئی پرسان حال نہیں عمران خان نے شادی رچائی اوردوسری جانب بل جمع نہ کرانے والوں کو واپڈاکے رحم وکرم پر چھوڑدیا ،انہوں نے کہاکہ عمران خان اوران کے ممبران اسمبلی تو سرمایہ دارہیں اگروہ خودبل جمع نہ کراتے تو ان کاکوئی نقصان نہیں ہوتا مگر ان کے کہنے پر جن لوگوں نے بل جمع نہیں کرائے اب وہ بے چارے عمران خان کے کئے کی سزابھگت رہے ہیں،انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک میں صرف قومی وطن پارٹی ہی ایک ایسی جماعت ہے جو غریب عوام کے حقوق کے حصول کیلئے عملی اقدامات اٹھارہی ہے پی ٹی آئی نے تو ان سے رہے سہے حقوق اورسہولتیں بھی چھین لئے ہیں یہی وجہ ہے کہ عوام کا صوبائی حکومت پر سے اعتماداٹھنے لگاہے۔
656 total views, no views today


