سوات(سوات نیوز)ایس ایچ او چارباغ محمد ایاز خان کے مطابق تیرہ سالہ (م) نے پولیس کو بتایا کہ مسماۃ (ز) زوجہ عمران ساکن سیدو شریف حال چارباغ میرے پڑوس میں رہتی تھی، جس نے مجھے ورغلایا کہ میرا بھائی بہت مالدار ہیں راولپنڈی میں اس کا بڑا بنگلہ ہے۔ اور میں اس کیساتھ تیری شادی کروانا چاہتی ہوں۔ 11جنوری کو اس کی بہن مجھے ورغلا کر پنڈی لے گئی، جہاں اس نے مجھے ایک مکان میں رکھا اور کسی سے فون پر میری فروخت کرنے کی بات شروع کی۔تو میں نے ساری باتیں سن لی، تو موقع پاکر میں وہاں سے فرار ہوگئی اور سوات چار باغ پولیس اسٹیشن پہنچی۔ چارباغ پولیس نے بچی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے ملزمہ کو گرفتار کرلیا اور بچی کو گھر والوں سے خطرہ کے پیشِ نظر دارالامان منتقل کردیا
1,517 total views, 2 views today
Comments