کبل، آل پارٹیز پر مشتمل گرینڈ جرگہ زیر صدارت قوی خان منعقد ہوا جس میں خورشید کاکاجی ،ابراہیم دیولئی،سردار احمد خان یوسفزئی ، فیروز شاہ خان، عبد الغفور،انعام الرحمان،شیر علی شاہ، ہدایت الحق، ملک سلطان روم، عزیز الرحمان، بخت بلند خان، رحمت حاجی، صبور خان،وکیل احمد،اکبر حسین،حافظ اسرار،بہادر،خائستہ باچا، امجد، ظفر اللہ خان،عثمان غنی،نادر خان،محمد رفیق،علی خان، انور شیر ،بخت محمد خان، شاہ سید،حیدر علی، عالمگیر خان، حسن دیار،آفرین خان،شیر احمد،سردار ،یار محمد خان،علی رحمان اور دیگر نے شرکت کی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے متفقہ طور پر پاک فوج کے جانب سے منظور شدہ ایوب سٹیل پل کو کبل خاص میں تعمیر کرنے،کبل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کیٹیگری سی کے تمام سہولیات سمیت سینئر ڈاکٹروں کی تعیناتی یقینی بنانے،غیر اعلانیہ ناروا لوڈ شیڈنگ کے خاتمے ،کھنڈرات میں تبدیل ہوئے سڑکوں کی فی الفور تعمیر،نجی سکولوں میں تدریسی عمل جاری رکھنے سمیت سوات یونیورسٹی کی تعمیر یقینی بنانے جیسے قرار دادیں منظور کئے گئے اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ تمام سیاسی جماعتیں وکلاء برادری ،سول سوسائٹی سمیت میڈیا نے یک آواز اور یک زبان ہوکر ان قراردادوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے مشترکہ جدوجہد کا اعلان کرتے ہیں اور آخری دم تک منظم ،پر امن اور مسلمہ جمہوری انداز میں رہتے ہوئے تحریک چلائیں گے اور تحصیل کبل کے عوام کوبنیادی حقوق دینے کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا گرینڈ جرگہ نے ضلعی انتظامیہ،صوبائی اور مرکزی حکومتوں سمیت منتخب نمائندوں سے اپیل کی کہ تحصیل کبل کے عوام کے بنیادی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے قیام امن کو دیرپا بنانے اور ترقی کے عمل کو تیز کرنے میں عوام کا ساتھ دیں تاکہ عوام اور ریاستی اداروں کا رشتہ مزید مضبوط کیا جاسکیانہوں نے واضح کیا کہ کبل خاص کے مقام پر ایوب پل کے تعمیر سے لاکھوں لوگوں کو روزگار سمیت ٹریفک کے مسائل فوری طور پر حل ہونگے۔
746 total views, no views today


