مینگورہ، یونین کونسل ملوک آباد پانی کے بوند کے لئے ترس گئے اس جدید دور میں عوام کو انصاف فراہم کرنے کے دعویدار عوام کو پانی کے سہولیات دینے میں ناکام نظر آرہے ہیں ک۔ ان خیالات کا اظہار ایسوسی ایشن آٹو مکینک کاریگران کے صدر آنت خان نے کہا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس جدید دور میں کرایہ کے سوزوکی میں فضاگٹ سے پانی لانے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ جو لوگ صاحب حیثت ہے وہ تو سوزوکی کو کرایہ دیگر پانی اپنے گھر پہنچا دینگے لیکن ان غریبوں کا کیا بنے گا جن کے گھرمیں دو وقت کی روٹی میسر نہیں ہے اور انت خان نے کہا کہ بلدیہ کے بل ہم با قاعدگی سے آدا کرتے ہیں لیکن ٹینکی میں پانی آنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہو تا انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی کے ذمہ داران سے پر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملوک آباد کے عوام کے پانی کا مسئلہ حل کرے کیونکہ عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے وہ کسی بھی وقت سڑکوں پر نکل کر حکومت کیلئے مشکلات پیدا کرسکتے ہیں ۔
706 total views, no views today


