بریکوٹ، پاکستان تحریک انصاف کے سابق نامزدصوبائی اقلیتی امیدوار بلدیو کمار نے کہا ہے کہ کوئی بھی مذہب کسی بھی مذہب کی بے حرمتی کی اجازت نہیں دیتی ہے ۔گستاخانہ خاکوں کے بھر پور مذمت کرتے ہیں ۔ملک کے تمام اقلیتی برادری مسلمانوں کے ساتھ اس مہم میں بھر شریک ہے اور کسی بھی صورت میں شان رسالت میں گستاخی برداشت نہیں کریں گے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بریکوٹ پریس کلب میں میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے فرانس اور امریکہ کے دوغلی پالیسی پر انہوں نے انتہائی افسوس کرتے ہوئے کہاکہ ایک طرف دو ممالک انسانی حقوق کے علمبردار ہونے کا دعویٰ کر رہے ہیں جبکہ دوسری وہ مسلمانوں کے دل آزاری پر تلے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تمام اقلیتی برادری اس سانحے پر مسلمانوں کے ساتھ برابر کے شریک ہے اور ان کے خلاف ہر قسم کے احتجاج اور مذمت کرتے ہیں ۔
325 total views, no views today


