سوات(سوات نیوز)سوات کے تحصیل بریکوٹ میں درختوں کی غیر قانونی کٹائی کیخلاف تحصیل انتظامیہ ایکشن میں اگئی، بریکوٹ کے علاقہ نواگئی میں غیر قانونی طور پر درختوں کی کٹائی شروع کی گئی تو اطلاع ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ سعید اللہ خود موقع پر پہنچ گئے ، جن کی ہدایت پر فوری طور پر مبینہ ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ۔
اے سی بریکوٹ سعید اللہ کا کہنا ہے کہ ڈی سی سوات جنید خان کی ہدایات پر درختوں کی غیرقانونی کٹائی اور ٹمبر مافیا کیخلاف سخت ایکشن لیا جارہا ہے ، انہوں نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ اب سمگلرز کی تحصیل بریکوٹ میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔
862 total views, 2 views today
Comments