مینگورہ(سوات نیوز)بہترکارکردگی دکھانے اور فرائض منصبی احسن طریقے سے ادا کرنے والے پولیس آفیسرز اورجوانوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی،عوام کے جان ومال کا تحفظ اورمعاشرہ کو جرائم سے پاک کرنا ہماری ذمہ داری ہے،پولیس اہلکارمظلوموں کی دادرسی کررہے ہیں،ان خیالات کا اظہار ایس پی انوسٹی گیشن نذیر خان نے مینگورہ پولیس اسٹیشن میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے پولیس آفیسرزاور جوانوں میں تعریفی اسناد تقسیم کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ اس طرح کے اقدامات سے پولیس جوانوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور وہ مزید جانفشانی سے فرائض اداکریں گے تاہم فرائض کی ادائیگی میں لاپرواہی برتبے والے اہلکاروں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی،انہوں نے کہاکہ آج جن اہلکاروں کو سرٹیفیکیٹ دی جارہی ہیں ان کی کارکردگی بہتر اورنمایاں رہی جن میں انوسٹی گیشن اور اپریشنل پولیس جوان شامل ہیں ہمیں امید ہے کہ وہ اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی کوشش کریں گے،انہوں نے کہاکہ پولیس کا مقصد عوام کو جرائم سے پاک معاشرہ کی فراہمی ان کے جان ومال کی حفاظت،مظلوم کی دادرسی اورسماج دشمن عناصر کا خاتمہ ہے اوراس مقصد کے حصول کیلئے پولیس تمام تر صلاحیتیں بروئے کارلارہی ہے تاہم اس ضمن میں عوام کو بھی پولیس کے ساتھ تعاؤن کرنا چاہئے۔
726 total views, 2 views today