سوات ، آئی ٹی سٹاف ایسوسی ایشن ضلع سوات اور آئی ٹی سٹاف ویلفیئر کونسل کے انتخابات مکمل ، ضیاء اللہ کو ویلفیئر کونسل کے چیئر مین جبکہ عالم خان کو دوبارہ ضلعی صدر کی حیثیت سے منتخب کرلیا گیا ، اس سلسلے میں ایک خصوصی تقریب کالام ہال میں گزشتہ روز منعقد ہوا ۔ تقریب میں تمام ترسرکاری محکموں صحت ، تعلیم ، زراعت ، جوڈیشری اور انتظامیہ کے کمپیوٹر ز آپریٹر ز نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر آئی ٹی سٹاف ویلفیئر کونسل اور آئی ٹی سٹاف ایسوسی ایشن سوات کے متفقہ طور پر انتخابات ہوئے۔ جس کی رو سے ضیاء اللہ خان کو نسل کے چیئر مین ، فضل وہاب صدر ، جنرل سیکرٹری ابوسعید ، فنانس سیکرٹری فیروز خان ، شہزاز پریس سیکرٹری ، غنی ایجوکیشن سیکرٹری ، حبیب ہیلتھ سیکرٹری ، عنایت الرحمان ہاؤس سیکرٹری اور زاہدخان کو کونسل کا رجسٹرار مقرر کردیا گیا ۔ اسطرح آئی ٹی سٹاف ایسوسی ایشن کے سابق صدر عالم خان کو دوبارہ اکثریت رائے سے ضلعی صدر مقرر کیا گیا ۔ اس کے ساتھ ہی حامد طارق نائب صدر آول ، زاہد علی سنیئر نائب صدر ، نائب صدر دوم فضل حیات ، سکندر حیات جنرل سیکرٹری ، عمران زیب اور فضل حق آفس سیکرٹری اور پریس سیکرٹری ، سید غنی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ، فیروز خان ایسوسی ایشن کے بھی فنانس سیکرٹری اور پریس سیکرٹری امجد علی کو متفقہ رائے دہی سے منتخب کیا گیا ۔ اس موقع پر نئے عہدیداروں نے برادری کے مسائل کے حل کیلئے پہلے کی طرح کسی قربانی سے دریغ نہ کرنے کاعزم کیا ۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت اور وزیر خزانہ خیبر پختونخواہ ہمیں کلریکل اپ گریڈیشن کی طرح اپ گریڈ کریں ۔ اور ہمیں اس سلسلے میں مزید کسی احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ صوبائی قیادت اور صوبائی صدر کے فیصلے کا انتظار کررہے ہیں ۔ اس موقع پر صدرعالم خان کی اس سلسلے میں کوششوں کو بھی سراہا گیا ۔
662 total views, no views today


