مینگورہ ، پاکستان بار کونسل کی اپیل پر ملک بھر میں وکلاء آج عدالتوں سے مکمل بائیکاٹ کریں گے ‘ تفصیلات کے مطابق فرانسیسی میگزین میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف پاکستان بار کونسل کی اپیل پر خیبر پختونخوا بار کونسل پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بینچ اور ڈسٹرکٹ کورٹس سوات میں وکلاء آج عدالتوں سے مکمل بائیکاٹ کریں گے۔ اور اس سلسلے میں احتجاجی اجلاس اور قرار داد پاس کریں گے۔ جبکہ بعض وکلاء نے کہا ہے کہ حکومتی سطح پر بھی ان قراردادوں کی بھرپور مذمت کی جائے۔ تاکہ آئندہ اس قسم کے منحوس کارروائی نہ کر سکے۔
576 total views, no views today
Comments


