کبل، گذشتہ روز مرکزی جماعت اہلسنت کے زیر اہتمام گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکے تھے جس پر رسول ﷺ کے شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف نعرے درج تھے احتجاجی ریلی نے مختلف بازاروں سے گزر کر کبل چوک میں جلسہ کی شکل اختیار کرلی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اہلسنت والجماعت ناظم دینی امور KPK مولانا رضا خان ،سوات کے ناظم اعلی مولانا کفایت اللہ ،مولانا رفیع اللہ امیر تحصیل مٹہ،مولانا عبد اللہ امیر تحصیل کبل،ظفر علی نائب ناظم سوات،مولانا سید ممتاز احمد شاہ،حافظ اسرار الحق،مولانارحمت علی اورصاحبزادہ یوسف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محمد ﷺ کے شان میں گستاخی کرنے والوں کے سر تن سے جدا کردئے جائیں تاکہ آئندہ کے لئے کوئی اس قسم کی حرکت نہ کرسکے انہوں نے کہا کہ تمام مسلم ممالک اکھٹا ہوکر فرانس کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کریں کیونکہ اس قسم کے خاکوں کے اشاعت سے امت مسلمہ کے جذبات ابھارنے اور مسلمانوں کو تشدد پر اکسانے کی کو شش کی جارہی ہے تاکہ تہذیبوں کو آپس میں ٹکرایا جائے انہوں نے او آئی سی اور اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرنے اور اس سازش کو بے نقاب کرنے کے لئے اسلامی ممالک خصوصا حکومت پاکستان سے پرزور مطالبہ کیا ۔
620 total views, no views today


