سوات(سوات نیوز) سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں اج دوسرے روز بھی واسا کے زیر اہتمام صفائی جاری یے جو مزید اٹھ روز تک جاری رہےگی ۔ مینگورہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور عوام میں شعور اجاگر کرنے ڈبلیو ایس ایس سی نے دس روزہ صفائی مہم کا آغاز کردیا۔ گزشتہ روزکمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام نے جاڑولگاکرمہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنرسید ظہیر الاسلام نے کہاکہ صفائی کا یہ سلسلہ ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع تک وسیع کردیا جائے گا۔ ڈبلیو ایس ایس سی کے سی سی او شیدامحمد نے اس موقع پر بتایا کہ اس دس روزہ مہم کے دوران خاص علاقوں میں صفائی کامقصد عوام میں آگاہی بیدار کرنا ہے۔
998 total views, no views today
Comments



