سوات،سوات میں ایوب پل کے قریب مچھلی کا غیر قانونی شکار کے خلاف انتظامیہ نے سخت کاروائی کی اور متعدد غیر قانونی شکاریوں کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے،،سرکاری ہینڈاؤٹ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی اشفاق خان نے ڈسٹرکٹ آفیسر فشریز سوات جان شیر خان نے زیر تعمیر ایوب پل کانجو کے قرب وجوار میں کم پانی میں بنے تالابوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور کنسٹرکشن کمپنی کے ٹھیکدار کو ہدایت کی کہ پل کے نیچے تالابوں میں مزید ایکسیویٹراور بلڈوزر سے ہنگامی طور پر کام کیا جائے تاکہ تالابوں میں موجود مچھلی زیادہ بہاؤ والے پانی میں چلے جائیں
ٹھیکیدار نے بھاری مشینری کے ذریعے کام کرکے تالاب سے پانی دریا میں جاری کیا،ڈسٹرکٹ آفیسر فشریز اور انسپکٹر فشریز اور فیلڈ سٹاف نے اس سلسلے میں دریائے سوات ایوب پل کے نیچے رات کے وقت کئی چھاپے مارے اور متعدد افراد کو گرفتار کیا اور ان کے خلا ف چالان رجسٹر ڈکرکے پولیس سٹیشن بنڑبھجوادئے گئے ملزمان کو حوالات میں بندکیا گیا اور صبح اے سی سوات کی عدالت میں پیش کرکے بھاری جرمانے لیے گئے ،اس موقع پر اے سی سوات نے یقین دلایا کہ انتظامیہ اور پولیس کی طرف سے محکمہ ماہی پروری کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا غیر قانونی شکا ر ماہی کرنے والے سے سختی سے نمٹا جائے گا ،علاوہ ازیں محکمہ ماہی پروری نے عوام الناس سے اپیل کی کہ مچھلی کو تحفظ دینے میں محکمہ سے تعاون کرے تاکہ اس وسیلہ قدرت کو ٖضائع ہونے سے بچایا جائے۔
478 total views, no views today


