سوات میں بلدیاتی انتخابات کیلئے لوکل کونسلز کی غیرحتمی فہرست کی اشاعت 29 جنوری 2021 کو ہوگی۔ عوام الناس غیرحتمی فہرستوں کا معائنہ دفترضلعی الیکشن کمشنرسوات میں13فروری2021 تک کرسکتے ہیں۔ حلقہ بندیوں پر اعتراضات 30 جنوری2021 تا 13فروری2021تک دائر ہوسکتے ہیں۔ ضلعی الیکشن کمشنرسوات نے ایک پریس ریلیزجاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوات میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ویلیج اور نیبرہوڈ کونسلز کی ابتدائی اشاعت 29جنوری 2021 کو کی جائیگی۔ مذکورہ فہرستیں عوام کی معائنہ اور اعتراضات کیلئے 13 فروری2021 تک دفتر ضلعی الیکشن کمشنر سوات میں دستیاب ہونگے۔ اعتراضات کی صورت میں 30 جنوری 2021 تا 13فروری 2021 تک اعتراض دفتر ہٰذا یا دفتر ریجنل الیکشن کمشنرملاکنڈ ڈویژن سوات میں جمع کی جاسکتی ہیں۔حلقہ بندیوں کے متعلق اعتراضات کی صورت میں اعتراض کنندہ کا تعلق متعلقہ ویلیج یا نیبرہوڈ کونسل سے ہونا ضروری ہے۔ درخواستِ اعتراض سادہ کاغذپر ریجنل الیکشن کمشنرملاکنڈ ڈویژن سوات کو شناختی کارڈ کی کاپی اور متعلقہ کونسل کے نقشے کے ساتھ ارسال کی جائے۔ مذکورہ نقشے دفتر ہٰذا سے دفتری اوقات کار میں دستیاب ہونگے۔ اعتراضات پر کاروائی 7 مارچ 2021 تک کی جائیگی جبکہ حلقہ بندیوں حتمی اشاعت 8 مارچ 2021 کو ہوگی۔
758 total views, no views today



