اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی 52 نشستوں پر انتخابات 3 مارچ کو کرائے جانے کا شیڈول جاری کردیا۔سینیٹ کے 52 ارکان 11 مارچ کو ریٹائرڈ ہوجائیں گے جب کہ ان نشستوں پر انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا۔ شیڈول کے مطابق سینیٹ کی 52 نشستوں پر انتخابات 3 مارچ کو ہوں گے
جبکہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی وصولی 12 اور 13 فروری کو کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار 25 فروری تک اپنے درخواست فارم واپس لیتے ہوئے دستبردار ہوسکتے ہیں۔
312 total views, no views today
Comments


