سوات(سوات نیوز) سوات کے تحصیل خوا زہ خیلہ کے گاوں لاخار میں سورہ کیس کے 13 ملزمان کو عدالت نے جیل بھجوادیا۔ خوازہ خیلہ پولیس کے مطابق گذشتہ روز تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقے لاخارمیں چھ سال کی بچی کو سورہ قراردینے پر جرگہ ممبران اور فریقین کے 17 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تھا، جن میں سے 13 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔جبکہ باقی فرار ہوگئے تھے گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا گیا جنہیں جیل بھجوادیا گیا۔ پولیس کے مطابق دیگر چار ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی جاری ہے۔ یادرہے کہ علاقے میں اسلام اللہ ولد فقیرزادہ اور چچازاد فرحت بی بی دختر بشر نے پسند کی شادی کی تھی۔ لڑکی کی کہیں منگنی کی بات ہونے کی وجہ سے اس کے منگیتر عزیزاللہ کے بھائی چودہ سالہ نجیب اللہ کو جوڑے کی چھے سالہ چچازاد بہن ستوریہ کو سورہ میں دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
833 total views, no views today



