سوات(سوات نیوز)ال کرشن ایسوسی ایشن سوات کے صدر حاجی رحمت علی خان نےکہا ہے کہ اگر کرش پلانٹون پر پابندی لگائی گئی تو دس سے بارہ ہزار افراد بیروزگار ہوجائینگے، جبکہ اس پابندی کیخلاف سوات میں بڑا احتجاج شروع کیا جائیگا، ڈی سی سوات کی یقین دہانی کے بعد یہ معاملہ خوش اسلوبی کیساتھ حل ہو جائیگا، ان خیالات کااظہار انہوں نے سوات نیوز کیساتھ اظہار خیال کرتے ہوئے کہا۔حاجی رحمت علی خان نے کہا کہ دریا سوات کا حلیہ ایم پی اے و ،منسٹرڈاکٹر امجد کی وجہ سے خراب ہوا ہے، انہوں نے سولہ کروڑ روپے لیز پر دریائے سوات کو بھیج دیا ہے ، اس میں کرش پلانٹوں کا کوئی قصور نہیں ہیں ،انہوں نے کہا کہ کرش پلانٹ غیرقانونی نہیں ہیں،کرش پلانٹوں کیساتھ این او سی موجود ہیں، انہوں نے کہاکہ اگر حکومت نے اپنا فیصلہ واپس نہیں لیا تو پھر سوات کے سیاسی جماعتوں کا گرینڈ جرگہ کرینگے اور بارہ ہزار خاندان اس فیصلہ کیخلاف احتجاج کیلئے نکل ائیں گے تاہم حاجی رحمت علی نے ڈی سی سوات جنید خان کیساتھ ہماری میٹنگز ہورہےہیں ہمیں امید ہے کہ بہت جلد یہ مسئلہ افہام وتفہیم سے حل ہوجائیگا۔
2,164 total views, no views today



