سوات(سوات نیوز)سوات میں بھی یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا، مختلف مقامات پر ریلیاں نکالی گئی، مرکزی ریلی کا انعقاد ڈبلیو ایس ایس سی کی جانب نکالی گئی۔ملک بھر کی طرح سوات میں بھی یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا جس کے لئے مختلف مقامات پر ریلیاں نکالی گئی اور کشمیریوں کے حق میں مظاہرے کئے گئے۔ ڈبلیو ایس ایس سی کی جانب سے ریلی کا انعقاد کیا گیا جو سیدو شریف سے شروع ہو کر گراسی گراونڈ میں اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں ڈبلیو ایس ایس سی کے چیف ایگزیکٹیو شیدا محمد اور محکمے کے ورکروں نے شرکت کی جبکہ دیگر سیاسی و سماجی شخصیات بھی شریک ہوئیں۔ گراسی گراونڈ میں کشمیریوں کے حق میں مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے شیدا محمد نے کہا کہ پاکستانی اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے حق خود ارادیت کی مکمل حمایت کرتے ہیں، اقوام متحدہ متفقہ قراردادوں کے ذریعے مسلہ کشمیر کا پر امن حل نکالے
778 total views, no views today



