مینگورہ(سوات نیوز)غریبوں کے حق پر سیاست اورمستحقین کی حق تلفی کیخلاف زکواۃ چیئرمین احتجاجاً مستعفی،مزید ناانصافی برداشت نہیں کرسکتا، گذشتہ روزمحلہ بنگلہ دیش،لنڈیکس سے تعلق رکھنے والے زکواۃ کے نائب چیئرمین محمد شیرنے استعفیٰ کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ مجھے قائدین نے مشاورت سیزکواۃ کانائب چئیرمین منتخب کیاتھا،ہمارے ذریعے سینکڑوں لوگوں کااندراج کیاگیاجبکہ کرونالہر کے دوران ہم نے 160فارم پُر کئے مگر ان میں سے صرف 31افرادکاانتخاب ہواجن کا تعلق ایک ہی علاقے سے ہے،انہوں نے کہاکہ ہم نے جن لوگوں کا اندراج کیا ہے وہ باربارہم سے پوچھتے ہیں جس کے سبب ان افراد کے ساتھ ساتھ ہمیں بھی پریشانی کا سامنا ہے،انہوں نے کہاکہ یہاں زکواۃ پر بھی سیاست ہورہی ہے جبکہ غریبوں اور مستحقین کو حق سے محروم رکھا جارہاہے جو ہم کسی بھی صورت برداشت کرنے کو تیار نہیں لہٰذہ آج زکواۃ چئیرمین شپ سے باقاعدہ مستعفی ہونے کا اعلان کرتاہوں۔
931 total views, no views today



