خوازہ خیلہ سوات(سوات نیوز)سوات کے تحصیل خوازہ خیلہ میں ٹرک اور موٹر کا ر میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دو خواتین سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس سٹیشن خوازہ خیلہ کے مطابق گاوں شالپین کے ایک خاندان کے لوگ واپس گھر آرہے تھے کہ گاوں بابو کے مقام پر تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر کار میں سوار محبوب احمد ساکن شالپین خوازہ خیلہ موقع پر جاں بحق اور اسرار الحق، ان کی زوجہ اور مسماۃ (م) شدید زخمی ہوگئے زخمی افراد طبی امداد کیلئے خوازہ خیلہ سول ہسپتال منتقل کردیئے گئے ۔
960 total views, no views today
Comments



