سوات(سوات نیوز)تحصیل مٹہ کے علاقہ ٹانگبنڑ کے مقام پر سوزوکی گاڑی بریک فیل ہونے کیوجہ سے پہاڑی سے نیچے گہری کھائی میں جا گرا، گاڑی میں سوار 14 افراد شدید زخمی ، ریسکیو1122 کےمطابق ریسکیو 1122 کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ میڈیکل ٹیم نے تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹی ایچ کیو مٹہ منتقل کر دیا جبکہ تین شدید زخمیوں کو تشویشناک حالت میں سنٹرل ہسپتال سیدو شریف منتقل کر دیا زخمیوں میں 2 مرد 6 خواتین اور 6 بچے شامل ہیں۔
814 total views, no views today
Comments



