سوات(سوات نیوز) دریائے سوات میں غیر قانونی کھدائی، ریت ،بجری اور پتھر نکالنے کے لیے دریائے کا حلیہ بگاڑنے کے روک تھام کے لیے ڈی سی سوات جںید خان کی سربراہی میں تمام متعلقہ محکموں کے روبرو دریائے سوات کی ازسرِنو حدبراری اورادنٰی معدنیات کی قانونی طریقے سےنکالنے کےلیے دریا کو مختلف بلاکوں کی تقسیم کے تعین کا کام آخری مراحل میں ہے،اس سلسلے میں ادنٰی معدنیات (یعنی ریت بجری، پتھر وغیرہ) کے نیلامی کے لیے عنقریب لوکل اور قومی اخبارات میں ٹینڈرفلوٹ کیا جائے گا۔ اس طرح غیر قانونی مانننگ کی روک تھام کی جا سکے گی، اور دریا ئے سوات کی خوبصورتی بھی بحال ہوسکے گی۔ نیزددریا کی مانیٹرنگ اور اورریگولر اور قانونی طورمائننگ کی جاسکے گی۔ اور جہان کہیں بھی غیر قانونی مائننگ ہورہی ہو، اس کے خلاف سخت کارورائی عمل میں لائی جائگی۔
خواہشمند ٹھیکداران کواطلاع دی جاتی ہے کہ وہ رواں سال 22-2021 کے لیے اپنے آپ کو محکمہ معدنیات کے ساتھ رجسٹر کریں، تاکہ آنے والے نیلامی میں حصہ لے سکے۔ اس سلسلے میں محکمہ معدنیات سوات میں ایک معلوماتی ڈیسک کا اہتمام کیا گیا ہے، مزید معلومات وہاں سے لیے جا سکتے ہیں۔
از
حیدر علی انچارج میڈیا سیل
ڈی سی آفس سوات
758 total views, no views today



