مینگورہ(ناصرعالم سے)سوات رائیڈرزکلب کامقصدسرسبزپاکستان کے ساتھ ساتھ لوگوں میں محفوظ سواری کے حوالے سے شعور اجاگرکرنابھی ہے،اس سلسلے ہمارے کلب کے نوجوان وقتاًفوقتاً عملی اقدامات اٹھارہے ہیں جن کے بہترنتائج سامنے آئیں گے،ان خیالات کااظہارکواردی نیٹرمحمدسلیم نے واک کے موقع پرکیاجس میں نوجوانوں کی کثیرتعدادنے حصہ لیا،انہوں نے کہاکہ محفوظ سواری صاف اور سر سبز پاکستان
کے نعرے کو عملی جامہ پہننا سوات رائیڈرز کلب کا مقصد ہے کیونکہ صاف اور سرسبز پاکستان نہ صرف حکومت کا مشن بلکہ وادی سوات کی ضرورت بھی ہے اس لئے سوات رائیڈرز کلب ہمہ وقت یہ کوشش رہی ہے کہ سیرو سیاحت اور عبادت کے ساتھ اس پہلو کو بھی مد نظر رکھاجائے
1,240 total views, no views today
Comments



