سوات (خورشید علی) صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے صحافیوں کی فلاح و بہبود اور ان کے فرائض منصبی میں آسانیاں پیدا کرنا اولین ترجیح ہے سوات میں میڈیا کالونی کے قیام کو عملی جامہ پہنا دیا گیا ہے غیر جانبدارانہ صحافت ملک میں جمہوری عمل کے تسلسل کو جاری رکھنے کیلئے ناگزیر ہے سوات کے صحافیوں کا قیام امن کیلئے قربانیاں ناقابل فراموش ہے انشاء اللہ صحافت کے تقدس کا پورا پورا خیال رکھا جائیگا اور صحافیوں کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے سوات پریس کلب کے چیئرمین محبوب علی، وائس چیئرمین غفور خان عادل اور سوات الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے صدر شہزاد عالم پر مشتمل تین رکنی صحافیوں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر وفد نے سوات پریس کلب کے صحافیوں کے مسائل اور میڈیا کالونی سمیت دیگر مسائل کے حوالے سے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا جس پر صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد نے ان کو یقین دہانی کرائی کہ صحافیوں کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے انہوں نے قیام امن کیلئے سوات کے صحافیوں کی کارکردگی کو سراہا اور ان کی غیر جانبدارانہ صحافت پر ان کو خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ ان صحافیوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں موجودہ حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ ملک میں جمہوری عمل کے تسلسل کو جاری رکھنے کیلئے آزادی صحافت اور آزاد میڈیا ہونا ضروری اور لازمی ہے صحافیوں کی فلاح و بہبود اور ان کے فرائض منصبی میں مزید سہولیات اور آسانیاں پیدا کرنے کیلئے صوبائی حکومت پر عزم ہیں انہوں نے کہا کہ سوات میں صحافیوں کیلئے میڈیا کالونی کے قیام کو عملی جامہ پہنایا گیا ہے اور 18 فروری کو دنگرام میں سوات میڈیا کالونی کا سنگ بنیاد رکھا جائیگا۔
1,227 total views, no views today



