مینگورہ، قومی وطن پارٹی کے ضلعی پریس سیکرٹری بہرام خان عثما ن خیل نے فرانسیسی اخبار میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے کفری قوتوں کی جانب سے مسلمانوں کیخلاف ایک گھناؤنی سازش قراردیتے ہوئے کہاہے کہ اسلام دشمن اورطاغوتی قوتیں شروع ہی سے مختلف طریقوں سے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کیلئے طرح طرح کی مذموم حرکات کرنے میں مصروف ہیں اور حال ہی میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت انہیں مذموم حرکات اورگھناؤنی سازشوں کی ایک کڑی ہے جس سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں،انہوں نے کہاکہ فراسیسی اخبار میں گستاخانہ کی اشاعت کیخلاف پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان سراپااحتجاج ہیں مگراس سلسلے میں ہمارے حکمرانوں کی جانب مکمل خاموشی ہے اورخصوصاََ صوبائی حکومت نے تو اس مذمو م حرکت کی مذمت تک نہیں کی ہے جو ایک قابل افسوس امر ہے ،انہوں نے کہاکہ یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ تمام سیاسی پارٹیوں کے متحدہونے اورانہیں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف ہرسطح پر بھرپوراندازمیں آوازاٹھانے کا ہے،انہوں نے کہاکہ بحیثیت مسلمان ہم ایسی مذموم حرکات اورگھناؤنی سازشیں برداشت کرنے کو ہرگزتیارنہیں جو ہمارے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا سبب بن سکیں بلکہ ایساکرنے والوں کیخلاف آوازاٹھانے سمیت اپنے مذہبی شعائرکو بچانے کیلئے جانوں کا نذرانے پیش کرنے کیلئے بھی تیارہیں،انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فرانس کیساتھ تمام تر تعلقات ختم کرکے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت میں ملوث عناصر کیخلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لانے اورانہیں کڑی سے کڑی اورعبرناک سزائیں دلانے کیلئے اقدمات کرے۔
757 total views, no views today


