مینگورہ، بجلی وگیس کی ناروااور ظالمانہ لوڈشیڈنگ بند کی جائے۔ شباب ملی یونین کونسل رنگ محلہ کے نائب صدر خواجہ عرفان اللہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سردی کے اس موسم میں بجلی کی ناروا اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔ جو کہ صوبائی اور وفاقی حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیٹرول کے بحران نے عوام کو مزید اذیت میں مبتلا کر دیا ہے۔ یہ کونسی حکمرانی ہے اور یہ کیسی حکومت ہے جس میں مسائل میں کمی کے بجائے روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔ حکمران اگر عوام کو ان مسائل سے نجات نہیں دلا سکتے تو فوراً مستعفی ہو جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر صوبائی حکومت کو عمران خان کی شادی سے فرصت ملی ہو تو برائے مہربانی عوامی مسائل پر توجہ دی جائے ورنہ فوری طور پر مستعفی ہوجائیں۔
570 total views, no views today


