سوات (سوات نیوز) جنرل بس سٹینڈ پر قبضہ مافیا کا راج، سرکاری شیڈول سے ڈبل ٹیکس وصول کرنے کا انکشاف، مالکان نے گاڑیوں گیراجوں میں بند کردی، سواریوں کو شدید مشکلات کا سامنا، زیادہ ٹیکس وصول پر مالکان نے سواریوں پر بوجھ ڈال دیا، عوامی حلقوں کا وزیر اعلیٰ محمود خان سے مداخلت کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق نیو جنرل بس سٹینڈ پر قبضہ مافیا ٹھیکداری راج قائم ہوگیا ہے اور ٹھیکدارنے سرکاری شرح سے ڈبل ٹیکس وصول کرنا شروع کردیا ہے، جس کے مطابق کراچی کا سرکاری ٹیکس 3000روپے کے بجائے5000، بشاور کا 500کے بجائے1000، لاہور کا 2400کے بجائے3000، راولپنڈی کا600کے 1100، سواڑی کا170کے بجائے250بشام کا 170کے بجائے250روپے اور دیگر شہروں کا بھی ڈبل وصول کیا جارہا ہے جبکہ غیر مقامی ٹھیکدار نے اپنے کارندے منشیوں کے بجائے بیٹھا دیئے ہیں جس کے وجہ سے ٹرانسپورٹروں نے گاڑیاں دیگر شہروں کو نہ بھیجوانے کا فیصلہ کرکے گاڑیاں گیراجوں میں بند کردی ہے جبکہ جو گاڑیاں جارہی ہے انہوں نے ڈبل ٹیکس کا بوجھ غریب عوام پر ڈال دیا ہے اور عوام کو دونں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں، ٹرانسپورٹروں کے مطابق ٹھیکدار ڈبل ٹیکس وصول کرکے سرکاری رسید تھما دیتے ہیں اور ڈبل ٹیکس دینے والوں سے سواریاں اتار کر انہیں خالی کردیتے ہیں، جس کے وجہ سے ٹرانسپورٹروں اور ٹیکس مالکان کے درمیان تکرار معمول بن گیا ہے جس کے خلاف جنرل بس سٹینڈ کے ٹرانسپورٹران سراپا احتجاج بن گئے ہیں اور دھمکی دی ہے کہ اگر فوری طور پر یہ مسئلہ حل نہ کیا گیا تو ہم گاڑیاں کھڑی کردینگے اور سواریاں نہیں اٹھا ئینگے، انہوں نے خپل وزیر اعلیٰ محمود خان نے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔
754 total views, no views today



