تونسہ(این این ائی ) جمعیت علمائے اسلام ف کے امیر اور اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ ہم نے لانگ مارچ کے لیے اسلام آباد کا فیصلہ کیا تھا جبکہ راولپنڈی کا نام دوسرے آپشن کے طور پر لیا تھا۔ تونسہ شریف میں مدرسہ مدینتہ العلوم کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سربراہ پی ڈی ایم مولانافضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ آئین کے مطابق تمام اداروں کے کام کرنے کامطالبہ کیا ۔لانگ مارچ کے لیے ہم رکاوٹیں توڑ کربھی اسلام آبادپہنچیں گے۔ اسلام آبادجانےسے روکا گیا تو ہمارا رخ راولپنڈی کی جانب ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کے باوجود حکومت نہیں جاتی تو پھر بھی پوری قوت سے تحریک کوجاری رکھیں گے ۔ہماری آمدپربغیراطلاع دیے ہزاروں کارکن اکھٹے ہوسکتے ہیں ۔ تحریکوں میں جذبے لڑتے ہیں وسائل نہیں۔ ہم حکومت کے تمام ہتھکنڈے ناکام بنادیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کامستقبل ہمیں شاندارنظرآرہاہے ۔ پی ڈی ایم کااتحاد انتخابات کےلیےنہیں لیکن یہ خاارج ازامکان بھی نہیں۔ یوسف گیلانی پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ہونے کے با وجود بھی ان کے اپنے اراکین ان کے ساتھ نہیں ہیں ۔ مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ عثمان بزدارسےہماراکوئی اختلاف نہیں لیکن الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے ۔ پنجاب کے ملازمین جب بھی
727 total views, no views today



