اسلام آباد(ان لائن) سپریم کورٹ نے سینیٹ اوپن بیلٹ کیس میں ریمارکس دیے ہیں کہ اب تو انتخابی کرپشن کی ویڈیوز بھی سامنے آرہی ہیں۔ چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے سپریم کورٹ میں سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت کی۔ عدالت نے چیف الیکشن کمشنر سمیت تمام ممبران کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ الیکشن کمیشن سے سینیٹ انتخابات میں کرپشن روکنے کیلئے پولنگ اسکیم بھی طلب کر لی گئی۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ اب تو انتخابی کرپشن کی ویڈیوز بھی سامنے آرہی ہیں، الیکشن کمیشن کو بتانا ہوگا کہ شفافیت کیسے یقینی بنائی جائے۔
764 total views, no views today
Comments



