سوات(سوات نیوز)سوات میں بڑے ترقیاتی کام اب خواب بنتے جارہے ہیں اپنے ہی لوگ بڑے منصوبوں میں رکاوٹ بننے لگے ، پاکستان تحریک انصاف کے حکومت نے سوات میں انجنیئرنگ یونیورسٹی، چلڈرن ہسپتال اور ریسکیو 1122 کی عمارت بنانے کیلئے گالف کورس کا انتخاب کیا تھا لیکن سوات کے ترقی کے دشمنوں نے اس پر ہائی کورٹ مینگورہ بنچ سے سٹے ارڈر لے لیا، جس کیخلاف سول سوسائٹی ، وکلا، عوام اور پی ٹی ائی کے ورکروں نے کبل چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا، احتجاجی مظاہرہ سے سابقہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی فضل مولا، سوات بار کے صدر عنایت اور دیگر افراد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑے ترقیاتی منصوبوں پر سٹے ارڈر لینا سوات کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنا ہے، پچھلے 60 سالوں سے سوات بڑے منصوبے سے محروم ہیں لیکن اب جب وزیر اعلیٰ محمود خان ، وفاقی وزیر مواصلات مرادسعید نے ترقیاتی منصوبے شروع کردیئے تو سوات کے دشمنوں نے ان ترقیاتی منصوبوں پر سٹے ارڈر پشاور ہائی کورٹ کے مینگورہ بنچ سے لی ہے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیی یہ منصوبے ہرصورت شروع اور مکمل کریگا، انہوں نے کہا کہ سوات کی ترقی کیلئے مذاکرات بھی کرینگے اور قانونی جنگ بھی لڑینگے۔
1,495 total views, no views today



