بریکوٹ، 28جنوری کو بریکوٹ بازار کے ہونے والے انتخابات میں تیزی ۔ملگری دکانداران اور حق پرست پینلز آمنے سامنے ،صدارات جیتنے کے لئے دونوں پینلز کا سرتوڑ کوششیں جاری ،نگران کمیٹی نے تمام لوزامات اور تیاریاں مکمل کرلی ہیں ۔انتخابات کو پرامن انداز میں اختتام پزیر کے لئے بریکوٹ انتظامیہ اور پولیس نے لائحہ عمل طے کرلیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق بریکوٹ بازار میں اس وقت سینکڑوں دکانیں ہیں اور بریکوٹ بازار کو ضلع کی سطح پر بہت اہمیت حاصل ہے جس کی وجہ سے بازار کے انتخابات نے بھی بہت اہمیت کا حامل ہے ۔ملگری دکانداران کے صداراتی امیداوار تیمور خان ، جنرل سیکرٹری بخت علی جبکہ حق پرست پینل کے صداراتی امیدوار معراج الدین تنہا جنرل سیکرٹری ساجد خان ہیں ۔ماضی میں دو نوں پینلز کے صدور بازار کے رہے چکے ہیں اور مقابلہ دونوں پینلز کے درمیان سخت ہو گا۔بریکوٹ بازار میں دونوں پینلز کے فیلکس اور بینرز اوازں کئے ہوئے ہیں اور بازار میں ہر طرف رونق ہی رونق ہے ۔دونوں پینلز کے عہدیداران الیکشن مہم میں بھر پور حصہ لے رہے ہیں ۔ددنوں پینلز کی بھر پور کوششیں جاری ہیں کہ دکانداروں کو اپنے طرف راغب کریں ۔ملگری دکانداران پینل نے انتخابی منشور پیش کیا ہے جس میں دکانداروں کو درپیش مسائل کے علاوہ بریکوٹ بازار کے بنیادی مسائل کے حل پر بھی بھر پور توجہ دی ہے ۔ملگری دکانداران کے صداراتی امیداوار تیمور خان ، جنرل سیکرٹری بخت علی کا کہنا ہے کہ ہم نے ماضی میں بھی بازار کے لئے ہر قسم کی قربانیاں دی ہیں اور دکانداروں کے حقوق کے حصول کے لئے جدوجہد کرچکے ہیں اور انشاء اللہ بریکوٹ بازار کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ٹھوس پروگرام موجود ہے ۔اس حوالے سے جب حق پرست پینل کے صداراتی امیدوار معراج الدین تنہا جنرل سیکرٹری ساجد خان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ بریکوٹ بازار کی خدمات کے لئے میرے والد بزرگوارام پیر طریقت منہاج الدین نقشبندی کے خدمات کسی سے پوشید ہ نہیں بلکہ روز ورشن کی طرح عیاں ہیں ۔ان کی خدمات کے بدولت بریکوٹ تاجربرادری نے مجھ پر بھی اعتماد کا اظہار کیا تھا اور اپنے دور صدارات میں بریکوٹ بازار کے دکانداران کو کسی قسم شکایات کا موقع نہیں دیا ہے اب بھی میں بریکوٹ بازارکے تاجر برادری کے خدمت کے لئے میدان میں نکل آیا ہوں ۔نگران کمیٹی کے چیرمین تلاوت خان نے کہا کہ بریکوٹ انتخابات کے انعقاد کو پرامن اور غیر جانبدارانہ انداز میں کرانا ہمارا فرض ہے دونوں پینلز کو شکایات کا موقع نہیں دیا جائے گا ۔ایس ایچ او تھانہ غالیگے امجد خان نے کہا کہ انتخابات کے دن کو سیکورٹی کے لئے لائحہ عمل طے کرچکے ہیں ۔
722 total views, no views today


