مینگورہ، جماعت ششم کا طالب علم عبدالرحمن ولد رحمانی گل سکنہ محلہ ایس ڈی او شاہدرہ مینگورہ 19مارچ 2014سے لاپتہ ہے ،مقامی پولیس سٹیشن میں رپورٹ درج کرائی لیکن تاحال کچھ پتہ نہ چل سکا والدین نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ دس سالہ عبدالرحمن 19مارچ 2014کے روز شاہدرہ بس سٹینڈ میں کام کرنے کیلئے گیا جو تاحال واپس نہ اسکا انہوں نے کہاکہ ہم نے مختلف اخبارات میں بیانات اور اشتہارات کے علاوہ پمفلٹس وغیرہ بھی تقسیم کئے اور مقامی پولیس سٹیشن میں اپنے بچے کی گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کرائی تاہم دس مہینے گزرنے کے باوجود ہمارے بچے کا کچھ پتہ نہ چل سکا انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو انکے بچے کے بارے میں معلومات ہو تو خدارا قریبی پولیس سٹیشن یا تھانہ مینگورہ سے رابطہ کریں ۔
782 total views, no views today


