مینگورہ(سوات نیوز )پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں داخلے کی خواہش مند طلبہ سے پانچ سالوں کی یکمشت وصولی اور کم نمبروں سے پاس شدہ طلبہ کی مجبوری سے فائدہ اٹھا کر ان سے لاکھوں روپیہ ڈونیشن کا تقاضاکرناکسی بھی صورت مناسب نہیں، ان خیالات کا اظہار پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹر ی ڈاکٹر خالد محمود خالد نے کیاہے، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کے دور میں طب کی تعلیم کی تباہی اور بربادی کی ابتداء ہوچکی ہے جبکہ پی ایم ڈی سی کو ختم کرکے پاکستان میڈیکل کونسل بناکر کرپشن اور اقرباء پروری کی بنیاد رکھی گئی، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایک طالب علم کی اس سلسلے میں منظر عام پر آنے والی وڈیو کی فوری تحقیقات کرکے مذکورہ پرائیویٹ میڈیکل کالج کو بند کیا جائے اور پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں طلبہ کو لوٹ مارکا سلسلہ بند کیاجائے۔
1,104 total views, 2 views today