سوات (سوات نیوز) ایلم سکاوٹس اوپن گروپ مینگورہ سوات کے گروپ سکاوٹ لیڈر سیاب خان روور یونٹ لیڈر محمد ایوب صفی افس سیکرٹری عباس خان سواتی صدارتی گولڈ مڈلسٹ خالق داد خان اور دیگر سکاوٹس نے نیشنل کمشنر پاکستان بوائے سکاوٹ ایسوسی ایشن جناب سردار وقار شہزاد اور مولانا عرفان اللہ صاحب Ex MPA کے ساتھ ان کے رہائش گا گجر ہاوس کانجو میں اہم ملاقات کی۔جس میں سکاوٹنگ کے فلاح و بہبود پر تبادلہ خیال کیا ساتھ نیشنل سیکرٹری کو ایلم سکاوٹس اوپن گروپ کے سابقہ سرگرمیوں اور سال2021کے سرگرمیوں پر مکمل طور پر اگاہ کیا اور ایلم افطاری دسترخوان کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی ۔اس کے ساتھ ساتھ ایلم سکاوٹس اوپن گروپ کے طرف سے جناب سردار وقار شہزاد کوگروپ کے طرف سے اعزازی شیلڈبطور یادگاردیاگیا جناب سردار وقار شہزاد نیشنل کمشنر پاکستان بوائےسکاوٹ ایسوسی ایشن کے طرف سے روور سکاوٹس صدارتی گولڈ میڈلسٹ خالق داد خان کو گولڈ میڈل اور سکاوٹ کیپ بطور اعزاز پہنایا۔اور ایلم سکاوٹس اوپن گروپ کے تمام ممبرز کو قرآن مجید بطور تحفہ دی گئ۔ جوایلم سکاوٹس اوپن گروپ کے ممبر کو اس تاریخی لمحہ کو یاد دلاتا رہیگا۔
1,340 total views, no views today



